لاہور: سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کر لیا گیا

 وائلڈ لائف رینجرز نے نہ صرف شیروں کو بچایا بلکہ انسانی جانوں کے خطرے کو بھی  ٹال دیا
 لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ملتان روڈ پر راوی کنارے فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6  شیروں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کر لیا گیا۔اس کامیاب آپریشن کی نگرانی سیکرٹری وائلڈ لائف مدثر ریاض نے کی جس میں طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود وائلڈ لائف رینجرز نے اپنی جانفشانی سے فرائض انجام دیئے۔سیلابی پانی میں پھنسے ان شیروں کو بچانے کا آپریشن انتہائی مشکل تھا، اس آپریشن میں چار کشتیاں اور ویٹرنری ڈاکٹرز نے حصہ لیا، وائلڈ لائف رینجرز نے نہ صرف شیروں کو بچایا بلکہ اس دوران انسانی جانوں کے خطرے کو بھی بروقت ٹال دیا۔ریسکیو کئے گئے تمام شیروں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ شروع کر دیا گیا ہے