منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز ، 133 گرفتار

 تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے:آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز کرتے ہوئے 133 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 59 کلو گرام چرس، 02 کلو گرام آئس برا آمد کی گئی۔ منشیات فروشوں سے 12 کلوگرام ہیروئن اور 1466 لٹر شراب سمیت دیگر منشیات بھی بر آمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں جبکہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔