تجربہ کار اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے، جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز 2025 میں کپتان ہوں گے۔
سیریز کا آغاز 29 اگست کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ یو اے ای کا افتتاحی میچ پاکستان کے خلاف 30 اگست کو شیڈول ہے۔ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔یہ سہ فریقی سیریز نو ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کے لیے تیاری کا اہم موقع فراہم کرے گی۔
یو اے ای 15 رکنی اسکواڈ:
محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان۔