پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

کپتان کوشل مینڈس حالیہ دورۂ انگلینڈ میں عمدہ فارم میں رہے۔ انہوں نے تین میچز میں 198 رنز بنائے، جبکہ دوسرے ون ڈے میں 121 رنز کی شاندار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی۔سری لنکن اسکواڈ میں مشارا، جے وردھنے، یودارا، ساہان آراچیگے، کامندو مینڈس، شاناکا اور وکرما سنگھے بھی شامل ہیں۔اسپن بولنگ کی ذمہ داری ویلالاگے، تھیکشانا اور ویاسکانتھ سنبھالیں گے، جبکہ چمیرا، فرنینڈو، تھشارا اور ملنگا فاسٹ بولنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے تھے، جنہوں نے سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انجریز کے باعث پاتھم نسانکا اور ونیندو ہسارنگا سری لنکن اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے ساتھ پانچ میچز کی ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔