امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی مشہور "ایرس ٹور" کے دوران 197 ملین ڈالر کے بونس کے ذریعے اپنے عملے کے افراد کی سخاوت کا مظاہرہ کیا، جس سے ان کی سخاوت کی دنیا بھر میں ستائش ہو رہی ہے۔
یہ رقم ٹرک ڈرائیورز، کیٹررز، انسٹرومنٹ ٹیکنیشنز، لائٹنگ اور ساؤنڈ ٹیم، پروڈکشن عملہ، سیکورٹی، ڈانسرز، کوریوگرافرز، ہئیر اور میک اپ ٹیم سمیت دیگر عملے کے افراد میں تقسیم کی گئی۔ٹیلر کے اس کنسرٹ میں 10,168,008 مداحوں نے شرکت کی اور اس نے 2.07 بلین ڈالر کے ٹکٹس فروخت کیے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ دنیا کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا میوزک ٹور ثابت ہوا ہے، جس نے سابقہ ریکارڈز کو توڑتے ہوئے دوگنا منافع کمایا۔ٹیلر سوئفٹ نے اپنے آخری شو کے دوران مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹور دنیا بھر کا سفر اور ان کی زندگی کا سب سے سنسنی خیز تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں نے اس سفر کو یادگار بنا دیا ہے۔