گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)ستھراپنجاب پروگرام فوٹوسیشن تک محدود،خاص مقامات کے علاوہ کارکردگی صفر،دکانوں اورگھروں کے آگے سے کچرااْٹھانے سے انکار،شکایت پرشہریوں سے بدتمیزی معمول بنالیا۔گگومنڈی شہرسمیت شہری یونین کونسل کی حدود میں ستھراپنجاب پروگرام کی کارکردگی گزشتہ ایک دوماہ سے انتہائی مایوس کن دکھائی دے رہی ہے شہریوں محمدافضل،حاجی شاہین،طاہراقبال،محبوب عالم،محمداکرم،ندیم اقبال ،راشدعلی ودیگرنے میڈیا کوبتایاکہ ستھراپنجاب پروگرام کے ورکرزکئی دنوں سے گھروں اورچندایریازمیں دکانوں کے آگے رکھاکچرا اْٹھانے سے انکاری ہیں اوراگرکوئی شہری شکایت کرے توان کے ساتھ عملہ بدتمیزی پراْتر آتاہے۔