کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان میں غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والی سری لنکن خاتون کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ہائیکورٹ میں پاکستان میں غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والی سری لنکن خاتون کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نیم رسیا شیرف خاتون کی 15 سال پہلے سعودی عرب میں پاکستانی جاوید اقبال سے شادی ہوئی تھی۔ شوہر کی بیماری کے باعث خاتون پاکستان میں تھی اس کا ویزہ ختم ہوگیا۔وکیل نے کہا کہ خاتون بیمار شوہر کے ساتھ رہائش پزیرتھی، ایف آئی اے نے سری لنکا جانے سے روک دیا ہے۔ ایف آئی اے نے خاتون پر 18 لاکھ روپے جرمانہ کردیا ہے