نیپال‘ انتخابات میں ریپر بالیندر شاہ کو بھاری اکثریت حاصل ہوگئی

کھٹمنڈو (آئی این پی) نیپال کے سابق ریپر بالیندر شاہ ملک کے اگلے وزیرِ اعظم بننے کے لیے تیار ہیں، ان کی جماعت راشٹریہ سواتنتر نے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے والی جنریشن زی تحریک کے بعد نیپال میں ہونے والے پہلے انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، تاہم ریپر سے سیاست دان بننے والے بالیندر شاہ اور ان کی جماعت نے انتخابات میں غیر معمولی برتری حاصل کی ہے۔بالیندر شاہ جو عام طور پر بالین کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان کی جماعت راشٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) نے نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے ان مظاہروں کے بعد منعقد ہونے والے پہلے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔آر ایس پی کے سینئر رہنما رمیش پاڈیال کا کہنا  ہے کہ یہ امید اور تبدیلی کی فتح ہے، جنریشن زی تحریک میں ہلاک ہونے والوں کو اصل خراجِ عقیدت اس کام کے ذریعے پیش کیا جائے گا جو بالیندر شاہ کی
 قیادت میں حکومت روزانہ انجام دے گی