مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے‘مولانا حامدالحق اور دیگر نمازیوں کی شہادت پر افسوس ہے:وزیراعلی
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوشہرہ کی مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بم دھماکے میں مولانا حامدالحق اور دیگر نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعدبم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے،پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔