عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان

لاہور(آئی این پی )  محکمہ موسمیات پاکستان نے  ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے جب کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔  محکمہ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں  ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے