پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، مگر ہماری چادر اور چار دیواری پامال کی گئی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کا ساتھ دینا ہے۔ سلمان اکرام راجہ کا کہنا تھا کہ ام رباب نے اپنے والد اور چچا کی محبت کھوئی، مگر وہ مایوس نہیں، 8 فروری 2024 کو عوام نے واضح ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جبر کا نظام قائم ہے، اور حالیہ ترامیم اسی جبر کے نظام کو مضبوط کرنے کی کوشش ہیں۔ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ماہ رنگ بلوچ بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں، اور آج ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر اپنی آواز بلند کریں۔