سیاست میں الزام تراشی کے بجائے وقار کی ضرورت ہے:سلمان اکرم راجہ

سیاست میں الزام تراشی کے بجائے وقار کی ضرورت ہے:سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی اور بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے اپنی بات میں مزید کہا کہ وہ ایسی سیاست کے خواہشمند ہیں جہاں سیاسی مخالفین دشمن نہ سمجھے جائیں اور جو انسانی وقار کا احترام کرے۔سلمان اکرم راجہ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ عورت کے کردار اور جسم کا تمسخر اڑانا اور جھوٹی تصاویر کا استعمال سیاست کا حصہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو وقار اور عزت کے اصولوں کے تحت چلنا چاہیے تاکہ معاشرتی عزت اور اخلاقیات کو اہمیت دی جا سکے۔