امریکا میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ، 2 زخمی، حملہ آور موقع سے فرار

امریکا میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ، 2 زخمی، حملہ آور موقع سے فرار

آسٹن کے مشرقی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ اتوار کی رات تقریباً 8 بجے اس وقت پیش آیا جب سیم باربی کیو ریسٹورینٹ کے باہر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دوران علاقے میں ایک ’سنڈے فن ڈے‘ ایونٹ جاری تھا، جس میں موسیقی اور کھانے کے انتظامات تھے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فائرنگ اس تقریب سے کسی طرح کا تعلق رکھتی ہے یا نہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دونوں زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ 
پولیس کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاکہ شواہد جمع کیے جا سکیں اور سرچ آپریشن جاری رکھا جا سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال عوام کو کسی فوری خطرے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے، مگر تحقیقات جاری ہیں۔