پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست، ایونٹ میں دوسری کامیابی

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست، ایونٹ میں دوسری کامیابی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔ملتان سلطانز کی جانب سے ایشٹن ٹرنر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شان مسعود 44، عرفات منہاس 25 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی بولنگ میں مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا اور عبید الرحمن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یہ پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی پہلی شکست ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔