جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب ڈرون حملے سے متعلق ہے۔
حزب اللّٰہ نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور انہوں نے فائرنگ کر کے ڈرون کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ڈرون ایک بارودی مواد سے بھرے ہیلی کاپٹر کے قریب گرا اور زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا، اور وہ ناکام سفارت کاری پر انحصار یا انتظار نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ اتوار کو جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 14 افراد شہید اور 37 زخمی ہوئے تھے۔