ریسکیو 1122 فوری پہنچ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں، مالی نقصان کا تخمینہ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) اچھرہ بازار کے قریب خواجہ کراکری کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ متعدد ایمرجنسی گاڑیاں اور اہلکار موقع پر موجود رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔