لاہور ( خصوصی رپورٹ ) اچھرہ صرافہ بازار میں 20 کلو سونے کے مبینہ فراڈ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزم شیخ وسیم اختر کی دو مقدمات میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے م ئوقف اختیار کیا کہ درخواست گزار فروری 2026 سے قید ہے اور اس کے خلاف تھانہ اچھرہ میں بددیانتی کے 21 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کی بیشتر مقدمات میں ماتحت عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، جبکہ زیورات کی حوالگی سے متعلق کوئی رسید بھی پیش نہیں کی گئی۔