جڑانوالہ (خصوصی رپورٹ)دالوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چائے کی درآمد میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے
پہلے 9ماہ میں دالوں کی درآمد پر589.08ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.25فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمد پر708.41ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ میں دالوں کی درآمد کاحجم 51.94ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 83.82ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 92.70ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں دالوں کی مجموعی درآمدات پر891.98ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں چائے کی درآمد پر470.60ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.01فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر448.14ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ میں چائے کی درآمد پر43.56ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 51.44ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 54.23ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں چائے کی مجموعی درآمد کاحجم 600.64ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔