چاول اور دالوں کی قیمتوں میں5سے 20روپے کمی ریکارڈ

دال مونگ کی قیمت میں 50 روپے، دال چنا کی ہول سیل قیمت میں 5 روپے کمی ہو گئی
دال ماش دھلی ہوئی490روپے کلو ہوگئی‘دودھ کی قیمت میں 10روپے لٹر اضافہ ہوگیا
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور میں ہول سیل اور پرچون سطح پر چاول اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں 5 سے20 روپے تک کمی ہو گئی۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے   کے مطابق دال مونگ کی قیمت میں 50 روپے، دال چنا کی ہول سیل قیمت میں 5 روپے جبکہ دودھ کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔ چاول باسمتی سپر (نیا) ہول سیل میں 10 روپے کمی سے245، پرچون میں 10 روپے کمی سے250، دال چنا (باریک)  ہول سیل میں 5 روپے اضافے سے325، پرچون میں بغیر کسی تبدیلی کے 330 روپے فی کلو پر بر قرار ہے. دال چنا (سپیشل ) ہول سیل میں 5 روپے کمی سے350، پرچون میں 5 روپے کمی سے 355، دال مسور  (موٹی)  امپورٹڈ ہول سیل میں 5 روپے کمی سے255 روپے، پرچون میں 5 روپے کمی سے260، دال ماش(دھلی ) ہوئی امپورٹڈ ہول سیل میں 15روپے کمی سے480 روپے، پرچون سطح پر 10روپے کمی سے490 روپے کلو ہو گئی ہے