26 نومبر کے احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 11 ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے

26 نومبر کے احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 11 ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے

26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی، اہم پیش رفت کا امکان ہے۔  
عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان کو طلب کیا ہے، اور وکلائے صفائی کے ذریعے آج آخری گواہ اور تفتیشی افسر پر جرح مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔  کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، اور کارروائی صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق آج کی سماعت میں اہم قانونی نکات پر بحث متوقع ہے، جس کے بعد کیس آئندہ مراحل میں داخل ہو سکتا ہے۔