راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت کے جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو قبول کیا اور کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علیمہ خان کو تاریخ میں تبدیلی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا، کیونکہ پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 کر دی گئی تھی۔اس کے علاوہ، عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہان، جو تفتیشی افسران ہیں، کو بھی طلب کیا ہے۔ عدالت کا حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر ان دونوں گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔ دیگر ملزمان کے بھی طلبی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 16 گواہان کے بیانات جرح مکمل ہو چکے ہیں، اور صرف آخری دو رہ گئے ہیں۔ تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہوتے ہی سرکاری ملزمہ کا کیس مکمل ہو جائے گا۔