مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی، لیکن امریکی مؤقف کے باعث مقاصد حاصل نہیں ہو سکے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔ماسکو میں میڈیا سے گفتگو عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بہرحال مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی، لیکن امریکی مؤقف کے باعث گزشتہ دور کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات اور غلط طرزِ عمل پیشرفت کے باوجود مقاصد حاصل نہ ہونے کی وجہ بنے۔ان کا کہنا ہے کہ ضروری تھا کہ پاکستانی دوستوں کے ساتھ مشاورت کریں تاکہ موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا جاسکے۔ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ روسی دوستوں کے ساتھ جنگ سے متعلق پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال پر مشاورت اور جائزہ کا مناسب موقع ہے۔