بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر چوری کی واردات میں تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیرے کے زیورات سمیت لاکھوں روپے نقدی چوری کرلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ طور پر چوروں نے یوٹیوبر کی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو واردات کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق مدھومیتا نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیوز میں رہائش سے متعلق معلومات شیئر کی تھیں، جبکہ متاثرہ جوڑا زیورات اور نقدی کے ہمراہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں۔ اسی دوران نامعلوم چور گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور مبینہ طور پر 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔