امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، جس کا پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھرپور جواب دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ بھارتی حملے کو پسپا کیا اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرے گا۔شہباز شریف نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس موقع پر دونوں جوہری ممالک ایک بڑے تصادم کے دہانے پر تھے۔

پاکستانی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔