پاکستانی ٹک ٹاکر ربیقہ خان نے اپنی پری برتھ ڈے سیلیبریشن کے لیے روایتی اسٹوڈیو یا کسی لگژری مقام کے بجائے پیٹرول پمپ کا انتخاب کرکے منفرد انداز اپنایا۔
ربیقہ خان کے مطابق وہ اپنی سالگرہ کے دن 22 سال کی ہوجائیں گی، جس کے لیے انہوں نے پری برتھ ڈے سیلیبریشن پیٹرول پمپ پر کی اور اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔تصاویر کے ساتھ ربیقہ خان نے لکھا کہ وہ ’برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن‘ میں ہیں۔تصاویر میں انہیں سبز لباس میں پیٹرول پمپ پر فوٹوشوٹ کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کبھی فیول پمپ کے قریب تو کبھی ڈسپنسر ہاتھ میں تھامے مختلف انداز میں پوز دیتی نظر آئیں۔گلیمرس میک اپ اور جیولری کے ساتھ ربیقہ خان کا منفرد انداز ایک عام پیٹرول پمپ کو بھی فیشن فوٹوشوٹ کے مقام میں تبدیل کرتا دکھائی دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مرکوز ہوگئی۔