ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، عمر کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، عمر کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان اپنی 22ویں سالگرہ سے قبل منعقد کی گئی پری برتھ ڈے پارٹی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ربیقہ خان کے اہلخانہ نے ان کے لیے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں وہ لائم گرین لباس میں کیک کاٹتی اور اہلخانہ کے ہمراہ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئیں۔پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی توجہ ربیقہ خان کی بتائی گئی عمر کی جانب مرکوز ہوگئی، جس کے بعد کمنٹس میں دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’یہ سب کچھ کریں گی لیکن عمر نہیں بڑھائیں گی‘‘، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’اگر یہ 22 سال کی ہیں تو میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔‘‘واضح رہے کہ ربیقہ خان اپنی اصل تاریخِ پیدائش کے روز 22 برس کی ہوجائیں گی۔