اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، اس بار وجہ ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ ہے۔
46 سالہ نرگس نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلی رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں، جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی، انہوں نے تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس اور ٹونی کی رولز روئس ساتھ کھڑی نظر آ رہی تھی۔ پوسٹ سامنے آنے کے بعد شوبز ستاروں نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکھا کہ “ٹونی بھائی بہترین ہیں”، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاحیہ انداز میں کہا، “ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی آنے والی ہے۔”خیال رہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ رواں سال لاس اینجلس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کے بعد خبروں میں آئے تھے۔ ٹونی بیگ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ کاروباری دنیا کے معروف شخصیت ہیں۔اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں ملپ زاوری کی فلم مستی 4 میں نظر آئیں، اور اس سے قبل وہ ہاؤس فل 5 کی کاسٹ کا حصہ بھی رہی ہیں۔