پاکپتن(خصوصی رپورٹ) فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، پاکپتن کے علاقہ پیر غنی روڈ پر چھاپے کے دوران رکشہ سے مردہ بھینس کامضر صحت ساڑھے7من گوشت بر آمد کر کے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مردار بھینس کا گوشت رکشہ کے ذریعے ہوٹلوں پر سپلائی کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ساڑھے 7 من مردار گوشت قبضے میں لے لیا ، جبکہ ملزم عمران سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔