لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے اربن ری جنریشن کے تحت اندرون سرکلر روڈ کی اپ گریڈیشن کے پائلٹ منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سرکلر روڈ پر اربن ری جنریشن کے تحت فٹ پاتھ، سیٹنگ ایریاز اور پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے۔اندرون سرکلر روڈ پر بھاٹی چوک سے اردو بازار کی طرف فساڈ کی اپ گریڈیشن اور یونیفارم سائنیج کی گئی ہے۔