والدہ نے کبھی میک اپ کرنے نہیں دیا، حنا آفریدی

  لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ حنا آفریدی نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ حنا آفریدی اپنی قدرتی طور پر صاف و شفاف جلد کی وجہ سے اسکرین پر کم سے کم میک اپ کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔حال ہی میں  ایک ٹی وی شو کے دوران   انہوں نے بتایا کہ وہ کم یا بغیر میک اپ کے رہنا کیوں پسند کرتی ہیں۔حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار ہیر صرف ٹنٹ یا مسکارا استعمال کرتا ہے، حالانکہ میں نے اپنی جلد پر میک اپ استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچھا نہیں لگا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر میک اپ برا لگتا ہے اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے بھی مجھے کبھی میک اپ کرنے نہیں دیا، میں نے کیمرے کے لیے میک اپ آزمایا، مگر یہ مجھ پر سوٹ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بہت کم ہی میک اپ کرتی ہوں۔