والدین کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کی جدائی کا صدمہ بھی برداشت کر چکی ہوں، جو کینسر کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے تھے
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ والدہ نے یہ ا صول سکھایا کہ جو زندگی اللّٰہ نے آپ کے لیے لکھی ہے، وہ آپ کو گزارنی ہے، اس لیے ہر دن کو قبول کریں اور شکر گزار رہیں، کیونکہ شکر گزاری ہی زندگی کی اصل کنجی ہے ۔ حنا خواجہ بیات نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے مشکل تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے والدین کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کی جدائی کا صدمہ بھی برداشت کر چکی ہوں، جو کینسر کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد میری والدہ نے مجھے ایک ایسی بات سکھائی جو آج بھی میری زندگی کا اہم اصول ہے۔