سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس لگانے کی تیاری

 ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں 93 کروڑ کی سولر لائٹس نصب کی جائیں گی،سولر انرجی کے استعمال کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری
 لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور میں پہلی بار ایک ارب روپے کے قریب لاگت سے سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں مجموعی طور پر 93 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کی سولر لائٹس نصب کی جائیں گی۔منصوبے کا مقصد سٹریٹ لائٹس کے لیے روایتی بجلی پر انحصار کم کرکے توانائی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں منصوبہ چھ ماہ جبکہ گلبرگ میں سولر لائٹس کی تنصیب دو ماہ میں مکمل کرنے کا پلان ہے۔دستاویزات کے مطابق لاہور میں سٹریٹ لائٹس کے لیے سولر انرجی کے استعمال کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری۔ایک ارب روپے کے قریب لاگت سے شہر میں سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا اب تک کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں مجموعی طور پر 93 کروڑ 47 لاکھ 3 ہزار 623 روپے کی لاگت سے سولر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر میں پیکیج فائیو کے لیے 38 کروڑ 84 لاکھ 51 ہزار 397 روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس پیکیج کے تحت سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گی۔جناح سیکٹر پیکیج سکس میں سولر لائٹس کی تنصیب پر 39 کروڑ 66 لاکھ 9 ہزار 99 روپے خرچ ہوں گے۔یوں ایل ڈی اے سٹی کے دونوں پیکیجز پر مجموعی طور پر 78 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔منصوبے کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔جبکہ گلبرگ میں سولر پاورڈ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے دو ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت 14 کروڑ 96 لاکھ 43 ہزار 127 روپے کی لاگت سے سولر پاورڈ سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔یوں لاہور کے دو اہم علاقوں میں روایتی بجلی کے بجائے شمسی توانائی سے سٹریٹ لائٹس چلانے کے منصوبے پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔منصوبے کے ذریعے سٹریٹ لائٹس کے لیے بجلی کی کھپت کم کرنے اور توانائی کے اخراجات میں کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ سولر انرجی کے استعمال کو بڑھا کر لاہور میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو بھی فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر پیکیج فائیو اور سکس میں منصوبے کا بڑا حصہ مکمل ہوگا۔جبکہ گلبرگ میں سولر پاورڈ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب نسبتاً مختصر مدت میں مکمل کرنے کا پلان ہے۔لاہور میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کے قریب لاگت سے سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا اتنا بڑا منصوبہ سامنے آیا ہے۔جس کے ذریعے شہر میں سٹریٹ لائٹنگ کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے کی تیاری کی گئی ہے۔