36 سالہ اداکارہ 16اگست کو اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی تھی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔36 سالہ اداکارہ 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہسپتالوں سے باہر، تشدد، اچانک، غیر متوقع اور مشکوک اموات کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق اداکارہ کی موت فینٹانیل، 4-ANPP، الپرازولم، میتھوکاربامول اور کواٹیاپائن کے زہریلے اثرات کے باعث ہوئی۔اطلاعات کے مطابق یہ تمام چیزیں ادویات اور کیمیکلز ہیں (درد، نیند، دماغی امراض کی دوا)، جن میں سے کچھ عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی خطرناک اور جان لیوا منشیات ہیں۔جنوبی کیرولائنا کے گرین وِل کانٹی کورونر آفس کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہیڈن پنیٹیئر کے جسم میں کئی ادویات کے زہریلے اثرات پائے گئے۔