امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36برس کی عمر میں چل بسیں

ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں:میڈیا رپورٹس
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے نمائندے نے کی ہے۔ہیڈن پنیٹیئر اور اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ نے 2005 کی معروف ڈزنی فلم آئس پرنسس میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔اس سے قبل اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ گزشتہ سال فروری میں 39 برس کی عمر میں انتقال کر چکی ہیں۔ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔اداکارہ کے مداح ان کی بے وقت موت پر افسردہ ہیں۔