پونچھ سے صدر کا انتخاب ہونے سے وہاں مثبت پیغام گیا‘ احتجاج کرنے والے اٹھ جائیں ‘ نظام کا حصہ بنیں، دھرنوں اور احتجاج سے نقصان عوام کا ہی ہوتا ہے
خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے‘ وہاں کے عوام صوبائی حکومت سے پوچھیں اس نے ان کیلئے کیا کیا ہے: وفاقی وزیر امور کشمیر
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کشمیر کے بارے میں نواز شریف اور مریم نواز کے اعلانات پر عمل ہو گا، 20 ارب روپے کے پیکیج اور 100 روزہ منصوبے پر آزاد کشمیر میں حکومت عمل کرے گی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کا صدر نجیب نقی کو بنایا گیا ہے جن کا تعلق پونچھ ڈویژن سے ہے، پونچھ سے صدر کا انتخاب ہونے سے وہاں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ انہوں نے جمہوریت کا ساتھ دینے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں قانون سازی کا تمام عمل اچھے انداز سے مکمل ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اٹھ جائیں اور نظام کا حصہ بنیں، کیونکہ دھرنوں اور احتجاج سے نقصان عوام کا ہی ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے پوچھیں کہ اس نے ان کے لیے کیا کیا ہے؟