11سیاسی جماعتیں سربراہوں کے بغیر‘نئی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے پر ایم کیوایم پاکستان  کا پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قراردیدیا
اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 نومبر 2026 تک رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے، تاہم ان میں سے 11 جماعتوں کے سربراہان کے نام فہرست میں درج نہیں، جبکہ 157 جماعتوں کے سربراہان کے نام موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سمیت 11 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ناموں کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے۔ ان جماعتوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، پاکستان سنی تحریک، عوام پاکستان، جمعیت الصفہ، لیبر قومی موومنٹ پاکستان، عوامی ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان، پاکستان قبائل موومنٹ، تحریک ترقی و کمال، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اور اتحاد امت پاکستان شامل ہیں۔فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 168 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 93 فیصد کے سربراہان کے نام درج ہیں، جبکہ 7 فیصد جماعتوں کے سربراہان کے نام موجود نہیں۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی مقررہ مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔