پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ایک اور اعزاز، دو نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، نیپرا کی 149 بجلی گھروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024/25 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پہلے نمبروں پر آگئی۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چشمہ اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار پائی گئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں پاور پلانٹس نے کارکردگی میں مسلسل بہتری برقرار رکھی جو مضبوط انتظامی ڈھانچے اور مثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ جوہری بجلی گھروں کی اعلی کارکردگی توانائی کے نظام کے استحکام، عوامی اعتماد اور ملازمین کی حفاظت کے لیے اہم سنگ میل ہے۔