برازیل میں طیارہ حادثہ، مشہور چینی آرکیٹکٹ کنگ جین یو جاں بحق

برازیل میں طیارہ حادثہ، مشہور چینی آرکیٹکٹ کنگ جین یو جاں بحق

برازیل کے جنوب مغربی علاقے میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں مشہور چینی آرکیٹکٹ کنگ جین یو بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ طیارے میں کنگ جین یو کے علاوہ پائلٹ اور دو برازیلین فلم ساز، لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر بھی سوار تھے، جو حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ حادثے کا شکار کیوں ہوا۔