احمد آباد طیارہ حادثہ: بھارتی نژاد نوجوان کرکٹر دیرگھ پٹیل جاں بحق

احمد آباد طیارہ حادثہ: بھارتی نژاد نوجوان کرکٹر دیرگھ پٹیل جاں بحق

ویب ڈیسک: احمد آباد میں پیش آنے والے المناک طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حادثے کے چھ دن بعد بھارتی نژاد نوجوان کرکٹر دیرگھ پٹیل کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے، جس پر کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔23 سالہ دیرگھ پٹیل انگلینڈ کے معروف کرکٹ کلب "لیڈز ماڈرن کرکٹ کلب" سے وابستہ تھے، جہاں وہ بطور آل راؤنڈر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنے مختصر مگر شاندار کرکٹ کیریئر میں انہوں نے 20 میچوں میں 300 سے زائد رنز اسکور کیے اور 29 وکٹیں حاصل کیں۔کلب انتظامیہ نے ان کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"ہم اس افسوسناک موقع پر دیرگھ پٹیل کے اہل خانہ اور تمام چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔"دیرگھ پٹیل کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے تھا اور وہ یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ، انگلینڈ سے مصنوعی ذہانت میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر چکے تھے۔ادھر حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے، اور حادثے کی اصل وجہ جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔