ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان فائنل میں، اتوار کو بھارت سے ٹاکرا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی20 ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ٹی20 ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلیے 136رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے بنگلادیش کو میچ جیتے کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گرگئی، پرویز حسین ایمون صفر پر آؤٹ ہوگئے۔بنگلا یش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری، توحید ہریدوئے 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، تیسرے آو ٹ ہونے والا بیٹر سیف حسن تھے جو  18رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس وقت بنگلادیش کا اسکور 26 رنز تھا۔جب بنگلادیش کا اسکور 44 ہوا تو مہدی حسن نے بھی پویلین کی راہ لی، انہوں نے 11 رنز بنائے۔ 63 رنز پر بنگلادیش کی پانچویں وکٹ گری، نور الحسن 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ذاکر علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 73 رنز تھا۔  شمیم حسین عمدہ اننگز کھیل کر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل دبئی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔پہلے ہی اوور میں پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، صاحبزادہ فرحان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے فوراً بعد ہی صائم ایوب بھی صفر پر کیچ دے بیٹھے۔