مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ جوئیانوالہ سے گلی سڑی تعفن زدہ لاش ملی ہے جسے کسی نے قتل کرکے ہائیڈرل پاور سٹیشن کے قریب پھینکا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کو کسی نے قتلِ کر کے لاش نہر میں بہا ئی، تاہم اسکی مکمل رپورٹ پوسٹمارٹم کے بعد واضح ہوگی کہ یہ قتل یا کوئی اور واردات ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی جہاں فرانزک عملہ بھی تحقیقات کیلئے پہنچ گیا۔