آئل یونٹ،ریسٹورنٹ، بیف شاپ اور ڈیری یونٹ کی پروڈکشن بند
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 1من سے زائد گوشت، کھلے مصالحے ،گلی سڑی سبزیاں، باسی کھانے تلف کر دیئے جبکہ آئل یونٹ، معروف ریسٹورنٹ، بیف شاپ اور ڈیری یونٹ کی پروڈکشن بند،مقدمہ درج کروا دیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر موری گیٹ، کاہنہ، ٹیمپل روڈ، باٹاپور میں آپریشن کیا گیا۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ ہونے اور قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر ایکشن لیے گئے، دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ڈیری یونٹ بند کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا، استعمال شدہ آئل اور ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ بند کیا۔دوران آپریشن آئل یونٹ، معروف ریسٹورنٹ، بیف شاپ اور ڈیری یونٹ کی پروڈکشن بند،مقدمہ درج ، 1من سے زائد گوشت، کھلے مصالحے ،گلی سڑی سبزیاں، باسی کھانے تلف کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، فنگس لگے فریزر میں ایکسپائرڈ گوشت، گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں،کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا،انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔