فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا، انڈکس 185ریکارڈ کیا گیا،ڈھاکہ دوسرے نمبر براجمان
لاہور (کرائم رپورٹر)موسم سرما سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی اور لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا، ایئرکوالٹی انڈکس 185ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا، بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے ، انڈونیشین شہر جکارتہ تیسرے نمبر پر رہا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو موسم سرما میں سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔