دنیا بھر میں آلودگی ، لاہور کا بدستورپہلا نمبر

 اوسط فضائی آلودگی انڈیکس 400 سے زائد پارٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گیا۔گلبرگ میں سب سے زیادہ 600 تک ریکارڈ کیا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہونے لگی، دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا بدستورپہلا نمبر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اوسط فضائی آلودگی انڈیکس 400 سے زائد پارٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گیا۔گلبرگ کے علاقے میں سب سے زیادہ 600 تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، برکی روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 550 تک پہنچ گیا ہے