لاہور (آئی این پی)لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا، یہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈ کیا گیا۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 288 ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارت کا شہر نئی دہلی دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر ہے جہاں اے کیو آئی 244 ریکارڈ ہوا۔