4غیر قانونی عمارتیں مسمار

لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں چار غیر قانونی عمارتیں گرائی گئیں اور 63 املاک سربمہر کر دی گئیں۔گلبرگ، فیصل ٹائون، گارڈن ٹائون سمیت متعدد علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار، کٹار بند روڈ، گلشن راوی، سمن آباد اور نیو مسلم ٹائون میں آپریشن کیا۔چار غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں جبکہ 63 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔سیل کی گئی جائیدادوں میں نجی اسکول، کلینک، بیوٹی سیلون، ورکشاپس اور دفاتر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی نگرانی میں کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔