پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار اسکول متاثر، طلبہ کا مستقبل خطرے میں

پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار اسکول متاثر، طلبہ کا مستقبل خطرے میں

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث 3 ہزار سے زائد اسکول غیر فعال ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

وزیرِ برائے اسکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پرنیلے آئرنسائیڈ سے ملاقات میں بتایا کہ کئی اسکول اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جبکہ فعال اسکولوں میں تین شفٹوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ اسکولوں کی بحالی میں تقریباً تین ماہ لگیں گے، اس دوران خیمہ اسکول اور کرائے کی نجی عمارتوں میں تعلیم جاری رکھی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ متاثرہ طلبہ کی سیمسٹر فیس معاف کر دی گئی ہے اور انہیں وظیفے بھی فراہم کیے جائیں گے۔