لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا