لاہور ہائیکورٹ، بچے کے قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم بری

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے سکول کے بچے طارق خورشید کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا پانے والے ملزم محمد احتشام کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا۔جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے ملزم محمد احتشام کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم کو سنائی گئی عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا ختم کردی۔عدالتی فیصلے کے مطابق تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے 2023 میں طارق خورشید کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد 2024 میں محمد احتشام کو قتل کے جرم میں عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی