کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میں 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری ہوگیا۔سندھ ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم انور کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔عدالت نے سجاول کی ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ماتحت عدالت نے ملزم کو 25 جولائی 2025 کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔